حیدرآباد ۔ یکم جون (سیاست نیوز) شمس آباد ایرپورٹ پر ہفتہ کی رات کسٹمس عہدیداروں نے دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے سانپ اور کچھوے برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق بنکاک سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی فلائیٹ کے 2 مسافروں شیخ نظام الدین اور شیخ الطاف علی کی شک کی بناء کسٹمز عہدیداروں نے تلاشی لی جس پر ان کے لگیج سے 31 مختلف قسم کے سانپ اور 6 کچھوے برآمد ہوئے جس پر انھیں گرفتار کرلیا گیا اور جانوروں کو ضبط کرتے ہوئے دونوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ یہ جانور دونوں ممبئی منتقل کرنے والے تھے لیکن شمس آباد ایرپورٹ پر انھیں گرفتار کرلیا گیا۔ (ش)