شوہر کی ہراسانی پر بیوی کی خودکشی

حیدرآباد۔/11 جولائی، ( سیاست نیوز) میاں پور کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ خاتون شیواماں جو گوکل پلاٹس علاقہ کے ساکن شیوا کمار کی بیوی تھی اس نے زائد جہیز کیلئے ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ اس خاتون نے 8 جولائی کو دلبرداشتہ ہوکر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات علاج کے دورن فوت ہوگئی۔ پولیس میاں پور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT