شہاب الدین کی گرفتاری کے بعد لالو جی چاہتے تھے میں اس خلاء کو پر کروں

,

   

حنا شہاب‘ سیوان سے آر جے ڈی کی امیدوار‘ چار مرتبہ کے سابق ایم پی شہاب الدین کی بیوی‘ شہاب الدین عمر قید کی سزاء کاٹ رہے ہیں۔

حنا نے کہاکہ فریال رومی پچھلے دو الیکشن ہارنے کے بعد وہ اس مرتبہ کیوں جیتے گی

سرگرم سیاست کا حصہ بننے سے قبل آپ ایک گھریلو عورت تھیں۔ سیاست میں داخلہ کی کیوں ضرورت پڑی؟

سرگرم سیاست کاحصہ بننے کے متعلق میں نے کبھی نہیں سونچا۔

مگر میرے شوہر کی گرفتاری کے بعد سیوان کے لوگوں نے مطالبہ کیا کہ میں ان کی جگہ لوں۔ لالو جی خود چاہتے تھے کہ میں اس خلاء کو پر کروں

سیاست میں ان کے جگہ لینے کے بعد آپ کو آپ کے شوہر کی حمایت مل؟ کیاکہا انہوں نے؟

پچھلے تیس ماہ سے میں اپنے شوہر سے رابطے میں نہیں ہوں۔ انہیں دوردہلی کی تہاڑ جیل میں قید رکھا گیاہے۔ نہ تو میں ان کو دیکھ سکتی ہوں اور نہ ہی بات کرسکتی ہوں۔

تاہم انہیں معلوم ہے کہ میں سیاست میں سرگرم ہوں او ران کی منظوری بھی ملی ہے۔
آپ کے شوہر اور آرجے ڈی چیف لالو پرساد یادو دنوں جیل میں ہیں‘کیاآپ کو بھرپو رحمایت مل رہی ہے

مجھے عظیم اتحاد اور ریاستی قائدین‘ مقامی لیڈران‘ سابق اراکین اسمبلی اور پارٹی ورکرس سے بھر پو رحمایت مل رہی ہے

یہ تیسری مرتبہ ہے جب آپ الیکشن لڑرہی ہیں‘ 2009اور2014میں ہار کی وجہہ آپ

کیاسمجھتی ہیں؟

پہلی مرتبہ جب 2009میں الیکشن لڑی تھی اس وقت میں بھولی تھی۔ اس کے بعد ہی مجھے لوگوں کی ضرورت‘مجوزہ نظام اور اس کے ساتھ کام کرنے کے طریقے پر کام کرنا سیکھا۔

مجھے سمجھ آیا کہ لوگ کیاچاہتے ہیں اور ان کے مسائل کس طرح حل کئے جاتے ہیں۔

میری شکست کی وجہہ سیاست میں میری اپنی کوئی پہچان نہیں تھی

اپنی حلیف کویتا سنگھ کے متعلق آپ کیاسونچتی ہیں

میں خواہش ہے کہ وہ (کویتا) اور اس کے شوہر اجئے سنگھ اپنے شوہر نام لینا بند کردیں۔

ان پر لوگ توجہہ بھی نہیں دے رہے ہیں۔

لوگوں کو آج بھی میرے شوہر کا کام یاد ہے۔ مگر میں ان کے نام پر ووٹ حاصل کرنا نہیں چاہتی ہوں۔