ضلع صدر کانگریس سنجیو مدیراج نے مزدور یونین کے جھنڈے لہرائے

   

محبو ب نگر۔ یکم مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )محبوب نگر ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے صدر سنجیو مدیراج نے محبوب نگر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہاسپٹل میں INTUC کے زیراہتمام INTUC اور AITUC کے جھنڈے لہرائے۔بعد میں انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے حصول میں یونینوں کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے سب کو مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر ماریپلی سریندر ریڈی،ضلع INTUC صدر رامولو یادو،ڈی سی سی کے نائب صدر بیکاری مدھوسودھن ریڈی،اے آئی ٹی یو سی کے صدر رنگنا،اے آئی ٹی یو سی کے ضلع صدر سریش، کانگریس قائدین ہرش وردھن ریڈی، گونیلا سرینواس، چندو یادو، گوپال یادو، ریاض الدین اور دیگر قائدین اور عمائدین نے بھی شرکت کی۔