محبوب نگر23/جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )دہلی میں طلباء اور نوجوانوں پر مرکزی حکومت کی طرف سے کئے جا رہے ظلم کے خلاف محبوب نگر ضلع ہیڈکوارٹر پر بھارت راشٹرا سمیتی کے زیراہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس پروگرام میں سابق وزیر سرینواس گوڑ نے شرکت کی۔بی جے پی حکومت راجدھانی دہلی میں طلباء اور نوجوانوں پر حملہ اور ظلم کر رہی ہے۔پیپر لیک ہونے سے والدین بھی اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے پریشان ہیں۔اب تک 150 پیپرز لیک ہوچکے ہیں، لیکن کوئی سخت کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔ دہلی میں پولس طلبہ اور نوجوانوں کو لاٹھیوں سے مار رہی ہے۔کانگریس توجہ نہیں دے رہی ہے۔ جیسے ہی نوجوان اس تحریک میں آئے، راہول گاندھی نے عجلت میں ان کی حمایت کا اعلان کیا اور احتجاج کیا۔فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیم بند ہونے کے بعد غریب طلبہ پریشان ہیں۔ اس موقع پر بی آر ایس کے مختلف قائدین موجود تھے۔