ظہیرآباد میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی تقریب

   

ظہیرآباد۔21 مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ظہیرآباد سبھاش گنج کانگریس پارٹی دفتر میں سابق ریاستی وزیرچندرشیکھرراؤکی قیادت میں سابق وزیر اعظم بھارت رتن راجیوگاندھی کی 36 برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی سابق ریاستی وزیر انچارج کانگریس پارٹی ڈاکٹر اے چندرشیکھر نے راجیو گاندھی کی تصویر پر پھول مالا چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی نے ملک کی ترقی، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ظہیرآباد میونسپل دفتر کے کارکنوں میں ساڑیاں تقسیم کی گئیں اورگورنمنٹ ایریا اسپتال مریضوں میں پھلوں اور غذائی اشیاء تقسیم کیں اس موقع پر ٹاؤن صدر کے نرسملو، مگڑم پلی منڈل صدر مقصود احمد، بلاک کانگریس صدر ارشد میونسپل چیئرمین یونس، نائب چیئرمین شی ریشا ریڈی، سابق نائب چیئرمین خواجہ میاں کونسلرس جہانگیر، جمیل احمد عتیق الرحمن حقانی اے ایم سی ڈائریکٹر شیکھر، سرپنچ راجو، نندپا، برہمانندم، کانگریس قائدین ہوگیلی راملو، نعیم احمد، معز غوث، برکت، جناردھن اکرم، اسماعیل، عنایت علی ، ایوب،ضلع صدر نریش گوڑ، یوتھ کانگریس ناگی ریڈی، پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔