عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں کمسن بچہ کا جگر کی بیماری کا کامیاب علاج

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے گلائکوجن اسٹوریج کی بیماری میں مبتلا ایک 18 ماہ کے بچے کی پیچیدہ جگر کی پیوندکاری کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی ۔ شیرخوار بچہ جس کا وزن تقریبا دس کلو تھا کی میراتھن کی سرجری تقریبا 14 گھنٹے سے زیادہ جاری رہی ۔ بچے کے والد نے اپنے جگر کا ایک حصہ عطیہ کیا جس سے زندگی بچانے کے طریقے کار کو ممکن بنایا گیا ۔ سرجری کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے کی چھوٹی عمر ، جسمانی وزن کم ہونا اور نایاب میٹابولک ڈس آرڈر سے منسلک پیچیدگیوں کی وجہ سے ٹرانسپلانٹ خاص طور پر مشکل تھا ۔ کئی پیچیدگیوں اور رکاوٹوں کے باوجود سرجیکل ٹیم نے اس طریقہ کار کو کامیابی سے انجام دیا ۔ یہ علاج آروگیہ شری اسکیم کے تحت مفت کیا گیا ۔ دواخانہ کے حکام نے بتایا کہ بچہ کی حالت مستحکم ہے اور وہ صحت یاب ہورہا ہے ۔ جگر کی پیوندکاری کے اس طرح کے جدید طریقہ کار سرکاری دواخانوں میں غیر معمولی ہے ۔ وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے اس کامیاب سرجری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ریاستی حکومت کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے ۔۔ ش m/b