حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : برسوں نظر انداز کردہ حالت میں رہنے کے بعد عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں موجود 200 سالہ قدیم تاریخی باؤلی (Stepwell) کی بحالی کے لیے مرمتی کام حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( ایچ ایم ڈی اے ) کی جانب سے دوسرے اداروں جیسے رین واٹر پراجکٹ ، لائنس کلب اور عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ کے تعاون و اشتراک سے کل شروع کئے گئے ہیں ۔ یہ کام وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ کی ہدایت پر اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار کی نگرانی میں شروع کئے گئے ہیں ۔ ایچ ایم ڈی اے کے عہدیدار جنہوں نے بنسی لال پیٹ باؤلی کی بحالی کے کام مکمل کئے ہیں ۔