عراق کی امریکہ کیخلاف سلامتی کونسل میں شکایت درج

   

قاہرہ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)عراق کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے بغداد میں اسلامی پاسداران انقلاب گارڈ کور کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراقی شیعہ ملیشیا گروپ کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی امام محدس کو ہوائی حملے میں مارے جانے کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں باقاعدہ طور پر شکایت درج کرائی ہے ۔عراق کی پارلیمانی کمیٹی نے قومی سلامتی کو لے کر حکومت سے امریکہ کے خلاف بین الاقوامی تنظیموں میں شکایت درج کرانے کی درخواست کی تھی جس کے بعد عراق کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔واضح ر ہے کہ جنرل سلیمانی جمعہ کے روز امریکی فضائی حملے میں مارے گئے تھے ۔ ایران کے اسلامی پاسداران انقلاب گارڈ کور کے قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل سلیمانی کے علاوہ ایران تائید تنظیم شیعہ پاپولر موبلائزیشن فورس (پی ایم ایف ) کے نائب سربراہ ابو مہدی امام مہندس سمیت 10 لوگوں کی امریکی راکٹ حملے میں موت ہو گئی تھی۔ امریکہ کے اس حملے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے ۔