علی گڑھ کے مدرسہ میں مسجد او رمندر دونوں ہیں۔ سلمی انصاری

,

   

مذکورہ مدرسہ گھر میں ہزاروں طلبہ جس میں ہندو اور مسلمان دونوں شامل ہیں زیر تعلیم ہیں۔

علی گڑھ۔ہندو مسلم اتحاد اور مذہبی روداری کی مثال پیش کرتے ہوئے سابق نائب صدر جمہوریہ ہند حامد انصاری کی اہلیہ‘ سلمیٰ انصاری نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان کی نگرانی میں چلائے جانے والے ”چچا نہرو مدرسہ“ کے اندر مسجد او رمندر دونوں کی تعمیر کریں گیں۔ان کا ماننا ہے کہ اس سے یہاں پر زیر تعلیم طلبہ کی حفاظت او رسکیورٹی کو یقینی بناہیں گے۔انہوں نے کہاکہ ”ہاسٹل میں زیر تعلیم طلبہ کی سکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے۔

جب وہ مندر یا کسی کے لئے مدرسہ کے باہر جاتے ہیں تو کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے پھر اس کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے۔

اس کو محسوس کرتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ احاطے کے اندر مسجد اور مندردونوں کی تعمیر کریں گے تاکہ طلبہ کی سکیورٹی اور حفاظت کو یقینی بناسکیں“۔انصاری نے کہاکہ”میں یہ چاہتی ہوں ہندوستان کی تعمیر میں ہر کسی کو ہونا چاہئے۔یہاں پر میری تشویش صرف بچو ں کا تحفظ ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”ہجومی تشدد کے لئے موت کی سزا بہتر رکاوٹ ہے۔

اس طرح کے واقعات سماج پر دھبہ ہے۔ مدرسہ چلاتے ہوئے ہمیں تمام زاویوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے“۔مذکورہ مدرسہ گھر میں ہزاروں طلبہ جس میں ہندو اور مسلمان دونوں شامل ہیں زیر تعلیم ہیں۔