Monday , October 21 2019

غنڈوں کی جانب سے خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی، شوہر کو شدید زدو کوب

الوار(راجستھان): الوار میں ایک خاتون کی پانچ افراد نے اجتماعی عصمت ریزی کردی جبکہ اس کے شوہر کی زبردست پٹائی کرڈالی۔ گاجی پولیس اسٹیشن میں اس تعلق ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ یہ واقعہ ۶۲/ اپریل دن میں تین بجے پیش آیا۔ جب متاثرہ عورت اپنے شوہر کے ساتھ اپنے گاؤں لالواڈی سے تلویرکشا موٹر سیکل پر جارہی تھیں۔

ایف آئی آر میں درج شکایت کے مطابق پانچ افراد پر مشتمل ایک گروپ نے انہیں راستہ میں روک لیا۔ دوافراد نے اس کے شوہر کے مارنا پیٹنا شروع کردیا جبکہ تین افراد نے اس کی اجتماعی عصمت ریزی کردی۔ اس کے بعد وہ دو لوگ بھی اس کی عصمت ریزی کئے۔ اس موقع پر ان لوگوں نے ایک ویڈیو بھی بنائی۔ او ردھمکی دینے لگے کہ اگر وہ ہ پولیس سے اس کی شکایت کرتے ہیں تو وہ انہیں ختم کردے گا۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ملزمین آپس میں ایک دوسرے کا نام لے رہے تھے ان میں سچن، جیتو اور اشوک نام تھے۔ پولیس نے آئی پی سی سیکشن 147,149,323,341,354b,506کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT