صنعتی اغراض اور فٹ ویر انڈسٹریز میں استعمال ، ٹاپ 10 ممالک میں ہندوستان اور شامل
حیدرآباد۔20۔اگسٹ (سیاست نیوز) قدرتی ربر کا شمار زرعی پیداوار کے طور پر کیا جاتا ہے جس کا استعمال ٹائرس کی تیاری ، آٹوموٹیو آلات ، فوٹ ویر اور دیگر صنعتی پراڈکٹس میں استعمال ہوتا ہے۔ عالمی سطح پر ربر کی پیداوار میں تھائی لینڈ کو سبقت حاصل ہے، جہاں سالانہ 4.8 تا 5.3 ملین ٹن ربر کی پیداوار ہوتی ہے۔ انڈونیشیا اور ویتنام دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے جہاں علی الترتیب ربر کی پیداوار 2 تا 3 ملین ٹن اور 1.2 تا 1.3 ملین ٹن درج کی گئی ہے۔ ربر کی پیداوار میں دنیا کے 10 اہم ممالک کا شمار کیا جاتا ہے جن میں ہندوستان پانچویں نمبر پر ہے جہاں سالانہ ربر کی پیداوار تقریباً 1 ملین ٹن درج کی گئی ہے۔ دیگر ممالک میں ملایشیا ، چین ، فلپائن اور میانمار میں بھی ربر پروڈکشن قابل لحاظ درج کیا گیا ہے ۔ ربر کی پیداوار میں ایشیائی ممالک کو غلبہ حاصل ہے۔ عالمی سطح پر قدرتی ربر کی سربراہی میں ایشیائی ممالک نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ صنعتی اغراض کے لئے استعمال کے علاوہ فٹ ویر انڈسٹری میں ربر کی مانگ زیادہ ہے ۔ ہندوستان میں ربر انڈسٹری نے حالیہ برسوں میں کافی ترقی کی ہے اور انڈسٹری کے نتیجہ میں مقامی افراد کو روزگار حاصل ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ربر انڈسٹری بسا اوقات ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتی ہے ، لہذا انڈسٹریز کو شہری علاقوں سے منتقل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد اور اس کے اطراف آؤٹر رنگ روڈ کے حدود میں آلودگی پیدا کرنے والی صنعتوں کو آؤٹر رنگ روڈ کے بیرونی حدود میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔1/k