حیدرآباد ۔ /27 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کی لیک پولیس نے دو خواتین کو خودکشی کرنے سے بچالیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 53 سالہ خاتون کا تعلق سکندرآباد سے ہے آج صبح حسین ساگر جھیل میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ چوکس لیک پولیس عملہ نے اس کے اس اقدام کو ناکام بنادیا اور بعد ازاں اسے اس کے بھائی کے حوالے کردیا ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں 35 سالہ خاتون جو ٹینک بینڈ میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کررہی تھی کو لیک پولیس عملہ نے بروقت بچالیا اور بعد کونسلنگ اس کے افراد خاندان کے حوالے کردیا گیا۔