مئی کے مہینے میں ہندوستان‘ چین نے 80فیصد روسی خام تیل حاصل کیاہے

,

   

روس نے بالترتیب 40فیصد اور20فیصد خام تیل ہند اور چین کے لئے دیا ہے
نئی دہلی۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (ائی ای اے) نے کہا ہے کہ ہندوستان اور چین جو رعایت شدہ روسی خا م تیل کے دو بڑے صارفین ہیں نے مئی میں روس کے برآمد تیل کا 80فیصد حاصل کیاہے۔

ائی ای اے نے اپنی ائیل مارکٹ رپورٹ میں کہا ہے کہ ”ہندوستان نے فی دن 20ملین بیرلس کے قریب میں تک کی خریدی بڑھائی ہے‘ وہیں چین نے 500,000بیرل فی یوم سے 2.2ملین بیرل فی یوم تک کا اضافہ کیاہے“۔

روسی نژاد سی برن خام کی برآمد اوسطً مئی میں 3.87بیرل فی یوم رہی ہے جو فبروری2022میں یوکرین پر روسی حملہ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

ائی ای اے نے کہاکہ ”مئی 2023میں ہند وستان او رچین نے روسی خام تیل کی 80فیصد برآمد کی ہے“۔اور مزیدکہاکہ روس نے بالترتیب 40فیصد اور20فیصد خام تیل ہند اور چین کے لئے دیا ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ہندوستان کی روسی تیل کی درآمد اپریل کے مقابلے میں 14فیصد زیادہ ہے او رملک میں روسی تیل کے بہاؤ کا تازہ ترین ریکارڈ ہے۔

یوروپ میں روس کے سابقہ اہم خام برآمدی منڈیوں کی درآمد پر پابندی اور جی 7کی طرف سے شپنگ پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ 90فیصدسے زیادہ روسی سی برون خان اب اشیاء طرف جارہا ہے‘ جس کا اوسط جنگ سے قبل 34فیصد سے زیادہ کا تھا۔