محمد سراج کیلئے دوسرے ٹسٹ کی راہ ہموار

   

ملبورن ۔ تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین وریدھیمان ساہا اور نوجوان اوپنر پرتھوی شا کا آسٹریلیا میں باقی ٹسٹ میچوں میں انتخاب ہونے کا امکان نہیں ہے کیونکہ ایڈیلیڈ ٹسٹ میں بیٹنگ میں ناکامی اور شرمناک شکست کے بعدہندوستان بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کررہا ہے۔ علاوہ ازیں زخمی محمد سمیع کے مقام پر محمد سراج کی شمولیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔ یہ سمجھا جارہا ہے کہ نوجوان شبھمن گل وارم اپ مقابلوں میں متعدد متاثر کن مظاہروں کے بعد شا کی جگہ پر اوپنر کے طورپر ٹیم میں شامل کئے جاسکتے ہیں کیونکہ سینئر اسٹار روہت شرما سڈنی میں ہونے والے تیسرے ٹسٹ میچ تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ساہا کی بیٹنگ پر ٹیم انتظامیہ کو کوئی اعتماد نہیں ہے ، ٹیم مینجمنٹ یقینی طورپر رشپھ پنت کی شمولیت پر سنجیدگی سے غورکررہا ہے جس نے اپنے پچھلے دورے کے دوران آسٹریلیا میں سنچری اسکور کی تھی جبکہ وارم اپ مقابلے میں بھی وہ تیز رفتار سنچری اسکور کرچکے ہیں۔کے ایل راہول اور محمد سراج دو دیگر کھلاڑی ہیں جنھیں پلیئنگ الیون میں شامل ہوسکتے ہیں ۔کپتان ویراٹ کوہلی اورسینئر فاسٹ بولر محمد سمیع کی عدم موجودگی کی وجہ سے مذکورہ تبدیلیاں یقینی دیکھائی دے رہی ہیں۔ٹیم کے 36 سالہ ساہا اپنے بین الاقوامی کریئرکی آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں کیونکہ اگلے تین ٹسٹ میچوں میں ٹیم انتظامیہ کی جانب سے نوجوان اور پنت کو ترجیح دی جاسکتی ہے ۔جہاں تک ساہا کا تعلق ہے تو جنوبی افریقہ ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا میں ان کی ناقص بیٹنگ سب پر عیاں ہے کیونکہ انہوں نے وہاں نصف سنچری تک اسکور نہیں کی ہے، لیکن سلیکٹرزکے سابق چیئرمین ایم ایس کے پرساد نے کہا کہ ان کے عہد کے دوران کچھ منصوبے بنائے گئے تھے جس میں دونوں پنت اور ساہا بھی شامل تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کمیٹی واضح تھی کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کے خلاف پنت ہمارے پہلے انتخابی کیپرہوں گے اور جب ہم ہندوستان میں ہوں جہاں آپ کو چھٹے نمبر کے بعد زیادہ ترباربیٹنگ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے آپ کو ساہا کی شکل میں ماہرکیپر حاصل ہوسکتا ہے۔مجھے یقین ہے کہ پنت نے پچھلے مہینے کے دوران اپنی فٹنس امور پرکام کیا ہے اور وہ گلابی گیند پریکٹس گیم کے دوران اچھے فام میں نظرآہے ہیں۔ لہذا میں ٹیم انتظامیہ سے اتفاق کرتا ہوں اگر وہ پنت کو اگلے تین ٹسٹ مقابلوں میں موقع فراہم کرتے ہیں تو یہ بہتر ہوگا۔