رحمت باراں، ہم ؔاور قحطِ باراں۔مولانا غوثوی شاہ کا بیان
حیدرآباد۔17جون (راست)مولانا غوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے اَلَمْ تَرَاَنَّ اللہ َاَنْزَلَ مِنَ السَّمَآئِ مَآئً فَتُصْبِحُ الْاَرْضُ مُخْضَرَّ ۃ اِنَّ اللہَ لَطِیْفٌ خبیر(سورہ حج 63)کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا تو زمین سر سبز ہوجاتی ہے بیشک اللہ بڑا مہربان ،خبردار ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے آسمان سے نازل ہونے والی برسات کے پانی کو وَیَنْشُرُرَحْمَۃ رحمت قرار دیا ہے اور کہیں مآئً طَھورا پاکیزہ و صاف پانی اور کہیں مآئً مبٰر کا یعنی مبارک باعثِ برکت قرار دیا جسے ہم انسان اور حیوان پینے اور اُس سے فائدہ حاصل کرتے ہیں اور یہی بارش و برسات جو مُردہ زمین کو زندگی عطا کرتی ہے اسی لیئے بارش کو رحمتِ باراں کہتے ہیںجسکی وجہ سے اناج،پھلوںاور پھولوںکی سوغات ہمیں ملتی ہیں۔جب بھی بارش یا برسات ہوتی حضورؐ شاداں اور فرحاں نظر آتے اور کبھی کبھار ہلکی سی پھُوارمیںدانستہ طور پر بھیگ بھی لیا کرتے اوراکثر برسات کے موقہ پر فرماتے اللّٰھُمّٰ صَیّبًانافِعَا (بخاری)اے اللہ فائدہ دینے والی بارش برسا۔بحوالہ حدیث صحیح بخاری جسکا مفہوم یہ ہے حضورؐ اکثر زیادہ بارش ہونے کے بعدمدینہ منوّرہ میںواقع وادی عقیق میں عِروۃ ؔ نہر کے پاس تفریح کے لئے جایا کرتے اور بہتے پانی کا نظارہ کرتے جس طرح ہم لوگ گنڈی پیٹ جایا کرتے ہیں ۔ الحاصل جتنا ممکن ہو ہم مسلمان بھی برسات کے موسم میں حضورؐ کی سُنّتوں پر عمل پیرا ہوں اور رحمتِ باراں سے لطف اندوز ہوں اور جب بھی بادلوں کی گرج کے ساتھ بجلی کی کڑک سُنے بحوالہ ترمذی سنّت نبویؐ ادا کرتے ہوئے قرآن کی یہ آیت یُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِہٖ وَالْمَلٰٓئِکَۃُ مِنْ خِیْفَتِہ پڑھا کریں مگر خدا کی اِس رحمت کو خود اپنے ہی ہاتھوں زحمت نہ بنالیںیعنی غیر ضروری بھیگ کر خدانخواستہ بیمار نہ پڑھ جائیںکیونکہ اکثر رحمتِ باراں ہم پرزحمتِ گراں ہوکر قحطِ باراں ہوجاتی ہے حضورؐ نے فرمایا لَیْسَتِ السَّنَۃُ بِاَنْ لَا تُمْطَرُوا وَلَکِنِ ا؛سَّنَۃَ اَنْ تُمْطَرُوا وَتُمْطَرُوا وَلَا تُنْبِتُ الْاَرْضُ شَیْئاً قحط (صرف) یہ نہیں کہ تم پر بارش نہ ہو بلکہ اصل قحط تو یہ ہے کہ تم پر خوب بارشیں ہوں بار بار بارشیں ہوں لیکن زمین (تباہی یا سیلاب کی وجہ سے) کچھ بھی نہ اگائے (صحیح مسلم)۔لہذاجب بارش حَدْ سے زیادہ ہونے لگے توحضورؐ کی سنّت ادا کرتے ہوئے یہ دعا پڑھے اللّٰھُمَّ حَوَالَیْنَا وَلَا عَلَیْنَا (بخاری)اور دعا کریں کہ اللہ اِس موسم برسات میںہم تمام اہلِ خانہ کو صحت و عافیت و خیر وبرکت کے ساتھ رکھّے۔آمین
عرس حضرت پیر سید عبدالرحمن قادری الرفاعی المعروف حضرت بڑے بغدادیؒ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( راست ) : ڈاکٹر محمد عارف قادری کی اطلاع کے بموجب نبیرہ حضور غوث الاعظم حضرت پیر سید محمد عبد الرحمن قادری الرفاعی المعروف حضرت بڑے بغدادیؒ کا 104 واں عرس حسب نظام العمل ذیل سجادہ و نقیب روضہ رحمانیہ خطہ صالحین مولانا سید احسن حسینی قادری الرفاعی ارمان پیر بغدادی کی زیر نگرانی عمل میں آئے گا۔ 26 جون 10 محرم الحرام بروز جمعہ خانقاہ قادریہ بغدادیہ روبرو آڈمس اسکول کالا ڈیرہ ملک پیٹ میں بعد نماز جمعہ دعائے عاشورہ اور محفل قرآن خوانی کا اہتمام ہوگا بعد نماز عصر حلقہ ذکر و افطار و طعام کے بعد نماز مغرب مراسم غسل شریف برمزار حضرت بڑے بغدادیؒ ہمراہ افراد خانوادہ، معتقدین، سجادہ نشیں و نقیب مراسم انجام دیں گے۔ ہفتہ 27 جون 11 محرم الحرام اندرون بارگاہ روضہ رحمانیہ بعد نماز عصر محفل قرآن خوانی، بعد نماز مغرب محفل قصیدہ بردہ شریف، بعد نماز عشاء افراد خانوادہ، علماء و مشائخ، عقیدت مندوں کے ہمراہ سجادہ نشین و نقیب روضہ رحمانیہ مولانا سید احسن حسینی قادری الرفاعی ارمان پیر بغدادی مراسم عرس انجام دیں گے۔ بعد ازاں محفل نعت شہ کونین ﷺ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔
محافل مناقب حضرت سیدنا امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون (راست) سالانہ فاتحہ سید الشہداء امام عالی سیدنا امام حسین و شہدائے کربلا و فاتحہ مولانا سید محمد معز الدین قادری الملتانیؒ بروز جمعرات بعد عشاء قیامگاہ حضرت مرزا حافظ بیگ قادری ملتانیؒ مقرر ہے۔ کنوینر و داعی محفل مرزا انور بیگ سلمان قادری ملتانی کے بموجب محمد شفیع قادری ناظم محفل ہوں گے اور قاری اسد اللہ شریف کی قرآت و قاری فرحت اللہ شریف کی حمد سے محفل کا آغاز ہوگا ۔ اس موقع پر شعاء و ثناء خواں اصحاب مناقیب درشان حضرت سیدنا امام حسین و شہدائے کربلا سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔
٭٭ جامع مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار بند ناکہ میں جلسہ یاد حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز سید ہارون نقشبندی کی قرآت سے ہوگا۔ سید ابوبکر صدیق سید عثمان غنی ، میر محمد صمد علی خاں نعت و منقبت سنائیں گے ۔ مولانا سید شاہ وسیم الدین احمد اسدی قادری نقشبندی عظمت اہلبیت سے خطاب کریں گے۔
٭٭ مرکزی انجمن سیف الاسلام کے زیر اہتمام جلسہائے اسرار شہادت حضرت سیدنا امام حسین و شہدائے کربلاؓ کا جلسہ 18 جون کو مدرسہ حمیراء مصری گنج میں بعد نماز عصر ہوگا۔ نگرانی حضرت ابو عمار عرفان اللہ شاہ نوری سیفی کریں گے۔ مولانا حافظ شیخ عبدالغوث عرفانی مخاطب کریں گے ۔
٭٭ محفل یاد حسینؓ بعد نماز عشاء درگاہ حضرت سید شاہ نور العلیٰ حسینی الٰہی نقشبندی القادری باغ قادر دولا رین بازار یاقوت پورہ میں منعقدہ ہے۔ حضرت سید شاہ نور الحسین قادری ہاشم پاشاہ کریں گے ۔ نعت و منقبت میر صمد علی خاں سید ابوبکر صدیق سید عثمان غنی میر مصطفی علی خاں سنائیں گے۔ سید شاہ وسیم الدین احمد اسدی قادری نقشبندی محبت اہلبیت سے خطاب کریں گے۔
٭٭ مرکزی بزم میلاد النبیؐ کے زیر ا ہتمام محفل مناقب حضرت سیدنا عمر فاروقؓ و سیدنا امام حسینؓ 19 جون بروز جمعہ بعد نماز عشاء تاج منشن روپ لال بازار میں مقرر ہے ۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی ناجی شرفی القادری کریں گے ۔ قاری سید انوار علی سلمان کی قرأت کلام پاک کے بعد قاری محمد حسن اسامہ ملتانی کی نعت ہوگی ۔ بعد ازاں شعراء و نعت خواں حضرت مناقب سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔
فاتحہ حضرت سیدنا شیخ شہاب الدین عمر سہروردی عراقی قدس سرہ العزیز
حیدرآباد ۔17 ۔ جون (پریس نوٹ) حضرت سیدنا شیخ شہاب الدین عمر سہروردی قد سرہ العزیز کی سالانہ فاتحہ 2 محرم الحرام بروز جمعرات کو مقرر ہے۔ صبح 10 بجے سے تلاوت قرآن پاک کا آغاز ہوگا اور ساڑھے گیارہ بجے قصیدہ بردہ شریف، بعد نماز ظہر صندل مالی کی رسم انجام دیں گے ۔ بعد صندل مبارک ختم قرآن و سلام بہ حضور خیر الانام گزرانہ جائے گا۔ مجلس کا اختتام پیر زادہ الحاج سید فرید الدین سہروردی القادری گدی نشین آستانہ عالیہ امام و خطیب مسجد بارگاہ کی دعا پر عمل میں آئے گا۔
محفل فیضان حضرت محبوب الہؒ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( راست ) : محبوب الہ حضرت خواجہ محبوب مرزا چشتیؒ کے فاتحہ 2 محرم کو درگاہ حضرت محبوب گلشن سرور نگر میں مقرر ہے ۔ پانچ بجے شام تلاوت کلام اللہ ، محفل درود شریف ، ختم خواجگان بعد مغرب نعت سرکار دو عالم کے شان میں پیش کی جائے گی ۔ محفل غزل منقبت کی محفل منعقد ہوگی ۔ سلام بحضور آقائے دو جہاں کے حضور پیش کیا جائے گا ۔۔
ایستادگی علم مبارک
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( راست ) : سید حسن شبیر موسوی صدر انتظامی کمیٹی دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی کے بموجب قدیم علم مبارک حضرت امام حسین کے علم مبارک کی عاشور خانہ حسینی اندرون احاطہ دائرہ میر مومن میں عمل میں آچکی ہے ۔ عشرہ مجالس یکم محرم تا 9 محرم 5 ساعت شام مقرر ہے ۔ جس میں ذاکرین خطاب کریں گے ۔ اور ممتاز انجمنیں ماتم کا نذرانہ پیش کریں گی ۔۔