مذہب تبدیل کرکے ہندو بننے والے وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی کو ہریدوار پولیس نے کیا گرفتار

,

   

ہری دوار نفرت انگیز تقریر کے معاملہ میں وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ہری دوار پولیس نے انہیں نارسرن بارڈر سے گرفتار کیا ہے ۔ انہوں نے دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی ۔ جتیندر نارائن تیاگی کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کو لے کر ہری دوار نگر کوتوالی میں کیس درج ہے ۔ اس معاملہ کی جانچ ایس آئی ٹی کررہی ہے ۔ بتادیں کہ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملہ میں چار دیگر لوگوں کے خلاف بھی معاملہ درج ہے ۔ وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی شیعہ وقف بورڈ کے صدر بھی رہ چکے ہیں ۔