مرکزی جشن حضرت ابوطالب

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : سید احسان علی عابدی کے بموجب ولادت باسعادت حضرت ابوطالب کے موقع پر زیر اہتمام ادارہ مرکز روحانی 21 جون اتوار کو 3 بجے دن عاشور خانہ حضرت قائم امان نگر ( بی ) تالاب کٹہ مقرر ہے ۔ حکیم ضمانت عباس نقوی کے حدیث کساء کے ساتھ اس جشن کا آغاز ہوگا ۔ جس میں میر مظفر علی مجاہد خاں ، میر عباس علی سلیم قصیدہ خوانی کریں گے ۔ مولانا سید حیدر زیدی و مولانا کامران حیدر خطاب کریں گے ۔ مصرعہ طرح : زباں پہ حضرت عمران کا قصیدہ ہے ‘ ( قافیہ : قصیدہ ۔ ردیف ہے ) میں شعرائے کرام میر ابراہیم علی حامی ، ممتاز دانش ، رضا موسوی ، میر محمد تقی علی خاں رضوی میر ، مولانا کامران حیدر عزیز ، مظہر عابدی ، تقی عابدی گلبرگوی ، مولانا سید دلدار حسین عابدی ، تراب علی ، میر روشن علی ، حسن امانت خانی ، رضا علی ، عقیل امانت خانی ، اکبر علی مومن ، ڈاکٹر میر بشارت علی عابدی ، کوثر رضوی ، علی جواد شہپر ، ممتاز لکھنوی ، عباس رضوی سعید ، عباس آفندی ، باسط علی رئیس ، فہیم رضوی ، امیر آغا عطا ، میر عباس علی سلیم ، سید علی حسین رضوی ( علی جان ) ، رضا علی روحی طرحی کلام پیش کرینگے ۔ مولانا سید حیدر زیدی کا کلام پیش کرینگے ۔ جناب امیر آغا عطا نظامت کرینگے ۔۔