ممبئی : مہاراشٹرا نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے مساجد پر لاؤڈ اسپیکر سے متعلق پھر بیان دیا ہے اور 3 مئی تک مساجد سے لاؤڈ اسپیکرس کو ہٹانے کا الٹی میٹم دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبہ کی تکمیل نہیں کی گئی تو ان کی پارٹی مساجد کے سامنے ہنومان چالیسہ لاوڈ اسپیکرس میں لگائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذہبی نہیں بلکہ سماجی مسئلہ ہے ۔ انہوں نے ادھو ٹھاکرے حکومت کو چیلنج کیا کہ وہ جو چاہے کرلیں ۔