مسجد الحرام کے صحنوں میںنئے ڈپازٹ لاکرس

,

   

ریاض ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یاد رہے کہ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے عمرہ اور حج زائرین کے لیے بیرونی صحنوں میں ڈپازٹ لاکرس (امانت گھر) قائم کر رکھے تھے جہاں زائرین اپنا مختصر سا سامان جمع کرا دیتے تھے۔ گذشتہ دنوں صحنوں میں توسیع کی کے لیے ان امانت گھروں کو ہٹا دیا گیا تھا۔مکہ اخبار کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بتایا کہ ’ جلد ہی حرم کے صحنوں میں زائرین کے لیے ’اسپیشل امانت گھر‘ بنوایا جائے گا جو جدید طرز کا ہو گا۔‘’نئے امانت گھر میں سامان رکھنے کے لیے بکس جدید طرز کے ہوں گے۔ ان میں سامان کے معائنے کی سہولت بھی مہیا ہو گی‘۔مسجد الحرام کی انتظامیہ نے پرانے امانت گھر مکہ میونسپلٹی کے تعاون سے ہٹوا دیے تھے۔انتظامیہ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق زائرین کے لیے نیا امانت گھر ایسی جگہ بنایا جائے گا جہاں سے زائرین آتے ہوں اور ان کے ساتھ کچھ سامان ہو۔ اس سلسلے میں اس بات کا لحاظ رکھا گیا ہے کہ یہ سہولت ان زائرین کو خاص طور پر مہیا ہو جو پہلی مرتبہ حرم آ رہے ہوں یا جنہیں امانت گھروں کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو۔