مسلم حاملہ خواتین کو قتل کرنے کی دھمکی ، کرنی سینا لیڈر گرفتار

   

غازی آباد : اترپردیش پولیس نے کل کرنی سینا کے لیڈر ٹھاکر سیکھر چوہان کو گرفتار کرلیا جس نے مسلم حاملہ خواتین اور ان کے بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی ۔ کرنی سینا لیڈر کا یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ سیکھر نے خود کا اترپردیش کرنی سینا کے سربراہ کی حیثیت سے تعارف کروایا ۔ اس کا دعویٰ ہے کہ سورج پال امو نے اسے بھیجا ہے جو کرنی سینا کے قومی صدر ہیں ۔ غازی آباد پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔ اگرچہ یہ ویڈیو مبینہ طور پر دو ماہ پرانا ہے لیکن پولیس نے اس پر ازخود کارروائی کی ہے ۔

ADVERTISEMENT