مسلم مردوں نے ایم پی جیل حکام پر الزام لگایا کہ داڑھی بنانے پر انہیں مجبورجارہا ہے۔ تحقیقات کا آغاز

,

   

راج گڑھ۔ ایک جرم میں گرفتار چارمسلم مردوں نے الزام لگایاہے کہ راج گڑھ ضلع جیل عہدیدار نے انہیں داڑھی منڈوانے پر مجبر کیاہے‘ جس کے بعد مدھیہ پردیش جیل کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ اس معاملے میں جانچ کرائی جارہی ہے۔ کانگریس کے ایک رکن اسمبلی نے الزام لگایاکہ ان مردوں کے ساتھ جیل میں زیادتی کی گئی ہیں وہیں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) صدر اسدالدین اویسی نے دعوی کیاہے کہ یہ”تحویلی اذیت“ کاروائی ہے۔

مذکورہ پانچ مسلمانوں کلیم خان‘ طالب خان‘ عارف خان‘ سلمان خان عرف بھولا اوروحید خان کو ستمبر13کے روز ائی پی سی کی دفعہ 151عوامی امن میں خلل ڈالنے کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیاتھا۔

ستمبر 15کوان کی رہائی عمل میں ائی تھی۔منگل کے روز بھوپال کے کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود مذکورپانچ لوگوں کے ساتھ مدھیہ پردیش کے ہوم منسٹر نروتم مشرا سے ملاقات کی ہے۔

مسعود نے جیل انتظامیہ پر پانچ لوگوں کوزبردستی داڑھی منڈوانے کے لئے مجبور کرنے کا الزام لگایا اور جیل انتظامیہ سے ان کے خلاف کاروائی کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ ان مردوں کے ساتھ جیل میں بدسلوکی بھی کی گئی ہے۔

مسعود نے بعد میں بتایاکہ مشرا نے انہیں کاروائی کا بھروسہ دلایاہے۔ راج گڑھ ضلع جیل جیلر ایس این رانا جس پر ان لوگوں نے الزام لگایاہے نے کہاکہ اس بات کاامکان ہے کہ ان کی داڑھیاں ان کی درخواست پر بھی کاٹی گئی ہوں گی کیونکہ جیل میں اس طر ح کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ ہر کسی کو جیل میں اپنے عقائد اور عقیدہ کے مطابق داڑھی اوربال رکھنے کی مکمل آزادی ہے۔ رانا نے کہاکہ اٹھ سے 10مسلمان جیل میں داڑھی رکھے ہوئے پہلے سے ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی ائی جی) محابس ایم آر پٹیل نے کہاکہ کچھ بھی اس معاملے پر فی الحال کہانہیں جاسکتاکیونکہ تحقیقات جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جانکاری دی جائے گی۔

درایں اثناء اے ائی ایم ائی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیااور کہاکہ یہ کاروائی تحویلی اذایت ہے

انہو ں نے کہاکہ ان لوگوں کو ائی پی سی کے دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن سے بھی ضمانت دی جاسکتی تھی مگر انہیں جیل بھیج دیاگیا۔انہوں نے استفسار کیاکہ ”داڑھی والے لوگوں کوکیوں پاکستانی قراردیاجاتا ہے“۔

انہو ں نے جاننا چاہاکہ ”کیاایسا بی جے پی کے داڑھی رکھنے والے افراد کے ساتھ بھی کیاجاتا ہے“۔