مضافاتی میونسپلٹیز میں 5 غیر مجاز تعمیرات منہدم

   

حیدرآباد 17 فروری (سیاست نیوز) شہر کے مضافات میں واقع میونسپلٹیز میں غیر مجاز تعمیرات کے خلاف آج بھی کارروائی جاری رہی۔ بھونگیر اور منی کونڈہ میونسپلٹیز کے حدود میں ایچ ایم ڈی اے کی خصوصی ٹیموں نے 5 غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کردیا۔ مختلف میونسپلٹیز میں تاحال 188 غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی ہوئی ۔ بھونگیر میونسپلٹی کے حدود میں 3 عمارتوں کو منہدم کیا گیا جبکہ منی کونڈہ میں 2 غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔ انہدامی کارروائی کے سلسلہ میں بلدی نظم و نسق کے عہدیداروں کو روزانہ رپورٹ روانہ کی جارہی ہے۔ ر