حیدرآباد :/27 اکٹوبر (راست) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس اسٹیشن سلطان بازار کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔اس کے علاوہ مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 22 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئی تھیں اس طرح جملہ 23 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے سکندرآباد قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نمازجنازہ مولانا سید ماجد حسین نائب صدر مسجد عرفات ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ کالونی نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں مولانا سید معیز الدین اشرفی مسجد محمدیہ کے علاوہ امام و خطیب مسجد محمدیہ کشن باغ مولانا سید حفیظ اشرفی ، محمد حمیدالدین سماجی کارکن ، محمد معراج جہاں نما ، محمد عبدالجبار ، سید زبیر ہاشمی کے علاوہ سید زاہد حسین شریک تھے ۔ اس موقع پر مولانا ماجد نے ادارہ سیاست اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعا کی ۔ بشریٰ تبسم ، سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی ۔ مصری گنج سے فہیم سلطانہ ، محمد عبدالقدیر نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعا کی اور کہا کہ ان کا تعاون مرحومین کے آخری سفر میں بڑا مددگار ہوتا ہے ۔ جناب محمد عارف نے ورثاء کے لئے دعا کی کہ وہ جہاں بھی ہو اللہ پاک ان کو صبر عطا فرمائے ۔ آمین