ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل کے آئی سی یو میں پانی داخل

,

   

حیدرآباد 8 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حیدرآباد میں شدید بارش کے بعد شہر میں کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کی اطلاعات ملی تھیں۔ ان میں جیڈی میٹلہ میں واقع ایک ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل کا انٹینسیو کیر یونٹ ( آئی سی یو ) بھی شامل ہے ۔ جیڈی میٹلہ میںواقع ملا ریڈی نارائنا ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل کے آئی سی یو میں پانی داخل ہوگیا تھا اور اس کی تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ہاسپٹل کا اسٹاف پانی سے بھرے آئی سی یو میں گذر رہا ہے ۔ دواخانہ کے اسٹاف کی جانب سے تقریبا 10 مریضوں کو اوپر کے فلورس پر منتقل کرکے آئی سی یو سے پانی کی نکاسی عمل میں لائی گئی ۔