موبائل فون ضبط کرنے پر نوجوان کا اقدام خودسوزی

   

حیدرآباد 2۔ فروری(سیاست نیوز) سنگا ریڈی پوتی ریڈی پلی جنکشن پر ایک شخص نے پولیس کے رویہ پر برہمی کا اظہار کرکے خودسوزی کی کوشش کی ۔ تلاشی مہم میںپولیس نے جب دیکھا کہ 37 سالہ سنتوش پولیس ملازمین کی تصاویر لے رہا تھا۔ پولیس نے سنتوش کا فون ضبط کرلیا۔ سنتوش نے برہمی میں اقدام خودسوزی کیا۔ اس نے پٹرول پمپ سے پٹرول حاصل کیا اور خود پر چھڑک کر آگ لگالی۔ مقامی افراد نے فوری آگ بجھاکر سنتوش کو بچالیا۔ بتایا گیا کہ سنتوش نے تلاشی مہم پر بس سے اترکر پولیس والوں کی تصاویر لینی شروع کردی۔ جس پر پولیس نے موبائل ضبط کرلیا۔ خانگی ملازم سنتوش کو مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرکے ہوئے جھلسنے سے بچالیا ۔ 1