حیدرآباد۔16۔ مارچ (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم طلبہ کیلئے جاب میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ فاصلاتی تعلیم سال آخر اور کامیاب طلبہ کیلئے آن لائین اور آف لائین جاب میلہ 29 اور 30 مارچ کو یونیورسٹی کے سی ایس ای اکیڈیمی بلڈنگ میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر محمد یوسف خاں انچارج تربیت کے بموجب فاصلاتی تعلیم کے سال آخر اور کامیاب طلبہ 27 مارچ تک رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات 9848171044 سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ر