نئی دہلی/واشنگٹن: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعرات کو کہا کہ عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار مختلف رکاوٹوں کی وجہ سے رکی ہوئی ہے اور اس پر طویل عرصے تک مہنگائی، سپلائی چین میں خلل، خام تیل کے بازار میں تیزی اور سرمایہ کاروں کے دل و دماغ میں غیر یقینی کا بھی اثرپڑ رہا ہے ۔محترمہ سیتا رمن واشنگٹن میں G-20گروپ کے ممالک کے وزرائے خزانہ اور ان کے مرکزی بینکوں کے سربراہان کی میٹنگ سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ G-20گروپ معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر پالیسیوں کے انضمام کو متحرک کرنے کے لئے اچھی پوزیشن میں ہے ۔ سیتا رمن نے دنیا کی معیشتوں کے تحفظ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔