نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ملیالم نیوز چینل ‘میڈیا ون’ کی عرضی پر جمعرات کو مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔مرکزی حکومت کی طرف سے چینل کے نشریاتی لائیسینس کی منسوخی کو ہائی کورٹ نے درست قرار دیاتھا۔ میڈیا ون نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ کی صدارت والی جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس وکرم ناتھ کی بنچ نے مرکز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہائی کورٹ کے سامنے پیش کی گئی اندرونی فائلوں کو ریکارڈ پر رکھے ۔سپریم کورٹ چینل کی خدمات عبوری طور پر پھر سے شروع کرنے کی اپیل پر اگلی سمات 15 مارچ کو غوروخوض کرے گی۔