نامور وکلاء اندرا جئے سنگ اور آنندگروور کیخلاف سی بی آئی دھاوے

   

نئی دہلی ، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج انسانی حقوق کے وکلاء اندرا جئے سنگ اور اُن کے شوہر آنند گروور کی قیامگاہوں اور ان کے دفاتر پر دھاوے کرتے ہوئے تلاشی مہم چلائی۔ یہ کارروائی بیرونی امداد وصول کرنے اور استعمال کرنے میں قواعد کی مبینہ خلاف ورزی کے کیس میں ’لائرز کلکٹیو‘ کے خلاف بھی کی گئی۔ سیاست دانوں اور جہدکاروں نے اس اقدام پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ 13 جون کو گروور کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا۔