نیرومودی گرفتار، عدالت میں پیشی

لندن۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دو بلین ڈالرس کے پی این بی اسکام کے کلیدی ملزم نیرومودی کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی جو یقینی طور پر ہندوستان کے لیے ایک خوشخبری ہے جو مفرور مجرم کو ہندوستان واپس لانے عرصہ دراز سے کوشاں ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں لندن کی ایک عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی درخواست پر نیرو مودی کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا جس کا مقصد نیرومودی کی ہندوستان کی حوالگی کو ممکن بنانا تھا۔ نیرومودی جس کا پورا نام نیرو دیپک مودی ہے، کو منگل کے روز ہندوستانی حکام کی نمائندگی کرتے ہوئے ہولیورن سے گرفتار کیا گیا۔ میٹروپولیٹن پولیس نے یہ بات بتائی۔ اسے چہارشنبہ کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پنجاب نیشنل بینک (PNB) کے 13,500 کروڑ گھپلہ معاملہ میں نیرومودی ملوث ہے اور اسی اسکام کے لیے وہ حکومت ہند کو مطلوب ہے۔ اسے اس کے کرائے کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا جو لندن کے ویسٹ اینڈ علاقہ میں واقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT