نینی تال، 14 ستمبر (یو این آئی) ہند۔نیپال بین الاقوامی سرحد پر تعینات سشستر سیما بل (ایس ایس بی) نے نیپال کی جیل سے فرار چار قیدیوں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ یہ چاروں ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ایس ایس بی کے جوان ہفتہ کے روز سرحد پر گشت کر رہے تھے ، اسی دوران چار افراد دیوتال علاقہ میں ربڑ کی ٹیوب کے ذریعہ کالی ندی پار کرتے ہوئے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کرتے نظر آئے۔