ورسوا قبرستان میںکیفی اعظمی کی قبر کا کتبہ دوبارہ لگانے کا مطالبہ

   

ممبئی: مشہور و معروف شاعر کیفی اعظمی کی 103 ویں سالگرہ پر آج یہاں آئیڈیا نامی ڈراما گرو پ نے بھر پور خراج عقیدت پیش کیا جبکہ کیفی اعظمی کے چاہنے والوں نے مطا لبہ کیا کہ شمال مغربی ممبئی کے اندھیری چار بنگلہ قبرستان میں واقع اُن کی قبر کا کتبہ دوبارہ لگایا جا ئے ۔اردو کارواں کے روح رواں فرید خان نے کہا کہ کیفی اعظمی ایک انقلابی شاعر تھے ،جو نوجوانوں میں جوش ورولولہ پیدا کرتے رہے ۔اس موقع پر آئیڈیا کے سربراہ مجیب خان نے کہاکہ ایک ویڈیو کے ذریعہ ہم نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔واضح رہیکہ کیفی اعظمی کا نام اطہر حسین رضوی تھا۔ ان کی پیدائش اتر پردیش کے اعظم گڑھ میں ہوئی تھی۔ وہ محض 11 سال کی عمر میں شاعری شروع کر چکے تھے ۔کیفی کی ابتدائی تعلیم روایتی اردو، عربی اور فارسی پر محیط تھی۔