وزیر کی ہمشیرہ نسبتی گرفتار،5 کروڑ وصولی کی دھمکی پر کارروائی

   

ممبئی: مہاراشٹرا کے وزیر سماجی انصاف دھننجے منڈے کی سالی کو ممبئی پولیس نے وصولی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ خود دھننجے کی شکایت پر ان کی ہمشیرہ نسبتی رینو شرما کو گرفتار کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ رینو شرما دھننجے منڈے سے 5 کروڑ روپئے، دکان اور ایک فون کی وصولی کا تقاضہ کر رہی تھی ۔ رینو شرما نے 2021 میں دھننجے منڈے پر ریپ کا الزام لگایا تھا لیکن بعد میں اس نے اپنی شکایت واپس لے لی۔دھننجے نے بی جے پی سے این سی پی میں آئے ہیں۔