ونڈیز کو شکست،انگلینڈ نے ٹسٹ سیریز جیت لی

   

مانچسٹر ۔انگلینڈ نے مانچسٹر ٹسٹ میں ویسٹ انڈیزکو 269 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ انگلینڈ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ جدول پر تیسرے نمبر پر آگیا۔مانچسٹر میں کھیلے گئے تیسرے ٹسٹ کے پانچویں دن ویسٹ انڈیزکی ٹیم 399 رنزکے تعاقب میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔شائی ہوپ31 اور جرمین بلیک ووڈ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شامر بروکس 22 اور جیسن ہولڈر 12 رنز بناسکے۔انگلینڈ کی طرف سے کرس ووکس نے 5 اور اسٹورٹ براڈ نے4 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں نصف سنچری اور میچ میں دس وکٹیں لینے والے اسٹورٹ براٹ میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔مقابلے کا قطعی اسکور یہ رہا۔ انگلینڈ 369 اور 226 رنز دوکھلاڑی آوٹ پر اننگز ختم کردی۔ ویسٹ انڈیز197 اور 129 رنز پر آل آوٹ۔