ویشویشور ریڈی ‘بی جے پی میںشامل نہیں ہونگے

   

سروے ستیہ نارائنا نے شمولیت کی دعوت قبول کرلی
حیدرآباد: بی جے پی قائدین نے کانگریس قائدین سروے ستیہ نارائنا و کنڈا ویشویشور ریڈی سے ملاقات کرکے بی جے پی میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ سروے ستیہ نارائنا نے دعوت کو قبول کرلیا جبکہ ویشویشور ریڈی نے ٹھکرا دیا۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے اور جی ویویک سروے ستیہ نارائنا کے گھر پہنچے ۔ انہیں جب بی جے پی میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تو انہوں نے اتفاق کرلیا۔ بی جے پی جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو خود سابق ایم پی کنڈا ویشویشور ریڈی کی قیامگاہ پہنچے اور بی جے پی میں شمولیت کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔