ویڈیو۔ جاپان میں 7.6شدت سے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

,

   

جاپانی براڈ کاسٹر این ایچ کے ٹی وی نے انتباہ دیاہے کہ پانی کی لہرایں 5میٹر(16.5 فٹ) تک جاسکتی ہیں اورلوگوں پرزوردیاکہ وہ اونچائی والے مقامات یا قریب کی عمارتوں کی بالائی منزل پر فوری چلے جائیں۔

ٹوکیو۔ ایک طاقتور7.6کی شدت کے زلزلے کے ساتھ سلسلہ وار جھٹکوں سے وسطی جاپان پیر کے روز ہل گیا‘ جاپان کے میٹرولوجیکل محکمہ(جے ایم اے) کے بموجب سونامی کا انتباہ بھی جاری کردیاگیا ہے۔

زنہو نیوز ایجنسی کے مطابق موسمیاتی ایجنسی کے مطابق ہونشو کے جزیرے پر واقع ایک ساحلی پٹی پر 7کی شدت کا جاپانی زلزلہ درج کیاگیا ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

موسمیاتی ایجنسی نے کہاکہ تازہ ترین شدید زلزلہ مقامی وقت شام 4:10بجے (جی ایم ٹی0710) پر کم گہرائی میں آیاہے۔زلزلے کا مرکز اشیکاوا کے نوٹو کے علاقے میں واقع تھاجو وجیما کے مشرق شمال مشرقی 30کیلو میٹر میں 37.5ڈگری شمال ارض البلد اور 137.2ڈگری مشرق طول البلد پر مشتمل تھا۔

https://twitter.com/spectatorindex/status/1741730627375001860?s=20

نوٹو علاقے کے لئے ایک بڑی سونامی وارننگ جے ایم اے نے جاری کی ہے‘ لوگوں پر فوری انخلاء کا زوردیا‘ اس کے بعد نیگاتا‘ ٹویاما اور اشیکاواکے جانی سمندر جو ملک کی جانب ہے کہ ساحلی پٹی کے لئے بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

اسوسیٹ پریس کی خبر کے مطابق جاپانی براڈ کاسٹر این ایچ کے ٹی وی نے انتباہ دیاہے کہ پانی کی لہرایں 5میٹر(16.5 فٹ) تک جاسکتی ہیں اورلوگوں پرزوردیاکہ وہ اونچائی والے مقامات یا قریب کی عمارتوں کی بالائی منزل پر فوری چلے جائیں۔