ٹمریز میں داخلوں کا آغاز

   

آن لائن درخواستوں کے ادخال کی /6 فبروری آخری تاریخ
حیدرآباد : /21 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ مائناریٹیز ریسیڈنشیل ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن سوسائیٹی (ٹمریز) نے تعلیمی اداروں میں داخلہ کا سرکاری طور پر اعلان کردیا ہے ۔ ٹمریز کی سکریٹری عائشہ مسرت خانم نے ٹمریز کے اداروں میں داخلہ کے لئے آن لائن درخواستوں کے آغاز کا اعلان کیا ۔ خواہشمند امیدوار سرکاری ویب سائیٹ www.tmreis.telangana.cgg.gov.in یا ٹمریز کے موبائیل ایپ کے ذریعہ آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ ویب سائٹ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے ۔ آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ منگل /6 فبروری 2024 ء ہے ۔ پانچویں جماعت میں داخلے اقلیتی طلباء کیلئے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے جبکہ غیر اقلیتی طلباء کے لئے داخلے لکی ڈرا کے ذریعہ دیئے جائیں گے ۔ چھٹی ، ساتویں اور آٹھویں کی ماباقی نشستوں کو پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر پر کیا جائے گا ۔ انٹر فرسٹ ایئر جنرل اور ووکیشنل کے لئے 2024 ء کے ایس ایس سی امتحان کے جی پی اے کو استعمال کرتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا جبکہ انٹر میڈیٹ ( سی او ای ، ٹی ایم آر جے سی) کے لئے اسکریننگ ٹسٹ اور پھر انٹرویو لیا جائے گا ۔ مزید تفصیلات کے لئے ڈسٹرکٹ مائناریٹیز ویلفیر آفیسر ، پرنسپل مائناریٹی ریسیڈنشیل انٹر ٹیوشنس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے یا 040-23437909 پر ربط کریں ۔