ٹو وہیلر گاڑیوں پر بچوں کیلئے بھی ہیلمٹ کا لزوم

   

قواعد کی خلاف ورزی پر 1000 روپے جرمانہ مرکزکے احکامات
حیدرآباد۔ 16 فروری (سیاست نیوز) ملک میں دو پہیوں کی گاڑیوں پر چھوٹے بچوں کے لئے بھی ہیلمٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر 1000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ شہر حیدرآباد میں ہیلمٹ کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جرمانے عائد کئے جارہے ہیں۔ ٹو وہیلر گاڑی کی عقبی نشست پر سوار ہونے والوں کے ہیلمٹ نہ پہننے پر روک کر جرمانے عائد کئے جارہے ہیں یا گھروں کو چالانات روانہ کئے جارہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے سنٹرل موٹر وہیکلس رولس 1989 میں ترمیمات کرتے ہوئے نئی قانون سازی کی ہے۔ چار سال کے بچوں کے لئے ہیلمٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بچوں کو سوار کرکے لیجانے والی ٹووہیلر گاڑی کی رفتار فی گھنٹہ 40 کیلو میٹر سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔ دو پہیوں کی گاڑی پر والدین کے ساتھ سفر کرنے والے بچوں کے تحفظ کے لئے ہیلمٹ کے لزوم پر عوامی رائے حاصل کرنے کے لئے مرکزی حکومت نے اکٹوبر 2021 میں مسودہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ ساتھ ہی مرکزی حکومت نے بچوں کے سائز کے ہیلمٹس تیار کرنے کی ہیلمٹ کمپنیوں کو ہدایت دی ہے۔ ن