ٹی ایس آئی سیٹ کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن (TSCHE) نے تلنگانہ اسٹیٹ انٹگریٹیڈ کامن انٹرنس ٹسٹ (TSICET) میں شرکت کے لیے آن لائن درخواستیں داخل کرنے اور رجسٹریشن کرانے کی تاریخ میں 7 مئی تک توسیع کی ہے ۔ آئی سیٹ کے عہدیداروں کے مطابق اس کے لیے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ دیرینہ فیس کے بغیر پہلے 30 اپریل تھی اب اس میں کسی دیرینہ فیس کے بغیر 7 مئی تک توسیع کی گئی ہے ۔ نیز 250 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی تاریخ میں 17 مئی تک توسیع کی گئی ہے ۔ اس امتحان کے لیے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے 28 مئی سے دستیاب ہوں گے ۔۔