’ پارلے‘ کے 10 ہزارملازمین کو برطرفی کا خطرہ

,

   

بسکٹوں پرجی ایس ٹی شرح میں عدم تخفیف کا نتیجہ
ممبئی۔/21 اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) پارلے کمپنی نے چہارشنبہ کو کہا کہ وہ 8 تا10 ہزار ملازمین کی تخفیف کرنے پر مجبور ہوجائے گی اگر حکومت بسکٹوں پر جی ایس ٹی کی شرح 18فیصد سے کم نہیں کرتی۔( صارفین ) انتہائی محتاط ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کتنی قیمت میں کتنے بسکٹ دستیاب ہورہے ہیں۔ پارلے کے شعبہ جاتی صدر مایانک شاہ نے کہا کہ پارلے کی مصنوعات کی طلب جیسے ’پارلے جی‘ کی طلب جی ایس ٹی کے آغاز سے متاثر ہوئی ہے۔