ممبئی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے جولائی میں نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق لے لی تھی۔ اس کے بعد صرف ایک سے ڈیڑھ ماہ گزرا ہے اور اتنے ہی دنوں میں ان کا نام 3 اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے دوران اننیا پانڈے کے ساتھ ان کے تعلقات کی خبروں نے زور پکڑا۔ چند روز قبل اداکارہ جیسمین والیہ کے ساتھ بھی محبت کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ اب بالی ووڈ اداکارہ ایشیتا راج نے پانڈیا کو اپناکرش قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ پانڈیا کو بہت پسند کرتی ہیں۔ اداکارہ کے اس بیان کے بعد آل راؤنڈر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ پانڈیا سے اپنی محبت کا اظہار کرنے والی ایشیتا ان سے 4 سال بڑی ہیں۔ پانڈیا کی عمر 30 سال ہے، ایشیتا کی عمر 34 سال ہے۔ وہ دہلی کی رہنے والی ہیں اور گارگی کالج سے گریجویشن کے بعد انہوں نے انگلینڈ میں بزنس کی تعلیم بھی حاصل کی ہے۔ ایشیتا نے2011 میں فلم پیارکا پنچنامہ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم نے انہیں کافی پہچان دی۔ اس کے بعد انہوں نے سونوکے ٹیٹو کی سویٹی جیسی مشہور فلموں میں کام کیا۔ وہ اب تک 9 فلمیں کرچکی ہیں۔