پاکستان کی پاپ سنگر نے وزیراعظم مودی کو خود کش حملہ سے دھمکیاں دیں

,

   

سوشیل میڈیاپر پیرزادا کے ٹوئٹ نے وبال مچادیا
لاہور۔ کشمیر سے ارٹیکل370کی برخواست کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی کو زہریلے جانوروں سے دھمکانے کے بعد اب پاکستانی پاپ سنگر رابی پیرزادہ نے انہیں خود کش حملہ کی دھمکی دی ہے۔

منگل کے روزپیرزادا نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویئر پوسٹ کی جس میں وہ خودکش جیاکٹ پہنے ہوئے ہیں اور کشمیر پر وزیراعظم کو وارننگ پر مشتمل دھمکی دی۔

پیرزادا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ’مودی ہٹلر میں صرف بتادینا چاہتی ہوں‘ کشمیرکی بیٹی ہیش ٹیگ“

یہ تصویر پیرزادا کی ہے


پیرزادی کا ٹوئٹ وائیرل ہوا جس میں 1900پسندیدگی اور دوبارہ ٹوئٹس ہیں۔ سوشیل میڈیا پر اس سے وبال کھڑا ہوگیا‘ اور کئی صارفین نے لاہور نژاد گلوکارہ کو پلیٹ فارم کے بیجا استعمال اور عالمی سطح پر پاکستان کی شبہہ کو متاثر کرنے پر سرزنش کی ہے

پچھلے ماہ پیرزادا نے ایک پندرہ سیکنڈ کا ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کیاتھا جس میں کچھ سانپ او ردیگر زہریلی جانور دیکھائی گئی اور اس سے جو کچھ کشمیر میں کررہے ہیں اس پر وزیراعظم نریندر مودی کو دھمکانے کی کوشش کی تھی

مذکورہ پنجاب وائلڈ لائف پروٹوکشن اور پارکس محکمہ نے اس پر پہل کرتے ہوئے رابی پیرزادے کے خلاف وائلڈ لائف کی خلاف ورزی کے تحت جنگلی جانوروں کو گھر میں رکھنے کا ایک مقدمہ درج کیاتھا۔

لاہور کی ایک عدالت نے رابی کی گرفتاری کا ورانٹ بھی جاری کیاتھا