پرانے مجرموں پر پولیس کی کڑی نگرانیتانڈور میں بڑے پیمانے پر چیکنگ

   

تانڈور۔22 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرانے مجرموں پر پولیس نے نگرانی اور چیکنگ مہم شروع کی ہے۔ منگل کے روز ضلع وقارآباد کے ایس پی سنیہا مہرا کی ہدایات پر، تانڈور کے ڈی ایس پی نرسنگ یادیا کی قیادت میں وسیع پیمانے پر تلاشی مہم کا آغاز کیا گیا۔ تانڈور شہر کے آر ٹی سی بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن اور اطراف کے علاقوں میں یہ چیکنگ جاری رہی۔ مشتبہ افراد کی جانچ کرتے ہوئے خصوصی پاپولن ڈیوائس (آلہ) کے ذریعے ان کے فنگر پرنٹس حاصل کیے گئے اور تفصیلات کی تصدیق کی گئی۔ افراد کے ساتھ ساتھ مشتبہ افراد کے بیگز کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔اس موقع پر ڈی ایس پی نرسنگ یادیا نے کہا کہ عوام کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر پرانے مجرموں کی شناخت کر کے ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی قسم کی پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔اس چیکنگ مہم میں تانڈور ٹاؤن کے سی آئی پرمیشور گوڑ، ایس آئی امبریا، ساجد، یالال پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایس آئی وٹھل ریڈی اور دیگر پولیس اہلکار شریک تھے۔