سری نگر : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں چہارشنبہ کی علی الصبح مختصر مسلح تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے ۔ انکاؤنٹر کے دوران جنگجوئوں کی ابتدائی فائرنگ سے ایک فوجی جوان ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوگیا۔ مہلوک جنگجو کی شناخت حزب المجاہدین کمانڈر آزاد لالہاری کے بطور ہوئی ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پلوامہ کے کمرازی پورہ میں ہلاک جنگجو کمانڈر آزاد پلوامہ کے ہی پرچھو علاقے میں سال رواں کے 22مئی کو ناکہ پارٹی پر حملہ میں ملوث تھا جس میں ہیڈ کانسٹبل انوپ سنگھ کی موت ہوئی تھی۔ جنگجو پی ایس اے کے تحت بند بھی تھا۔ سرینگر میں فوج کی 15ویں کور کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک جنگجو ، ایک فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔