پونچھ میں مقامی شہری کو درخت سے لٹکاپایا گیا

   

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں بدھ کے روز ایک مقامی شہری کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ پونچھ کے دارا سنگلا علاقے میں ایک مقامی شہری کو درخت کے ساتھ لٹکے ہوئے دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہاں رہائش پذیر لوگوں نے لاش کو دیکھتے ہی پولیس کو مطلع کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ایک پولیس پارٹی جائے واردات پر پہنچی اور مذکورہ شخص کو سب ضلع ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت محمد شکیل ولد گلزا راحمد لوہار کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔