پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 15ویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی: ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو 15ویں دن بھی فوسل فیول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔چنئی میں پٹرول کی قیمت 110.85 روپے اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے پر برقرار ہے ۔ کولکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 115.12 روپے فی لیٹر اور 99.83 روپے فی لیٹر ہے ۔