پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف کانگریس کا آج علامتی احتجاج

   

نئی دہلی : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف کانگریس پارٹی جمعہ /11 جون کو ملک بھر میں پٹرول پمپس کے روبرو علامتی احتجاج کرے گی ۔پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے بتایا کہ اس احتجاج کے دوران عوام کو پٹرولیم اشیاء کے علاوہ گیاس کی قیمتوں میں اضافہ ، معاشی سست روی ، بیروزگاری میں اضافہ اور اشیائے ضروریہ کی آسمان کو چھوتی قیمتوں سے متعلق عوام کو واقف کروایا جائے گا ۔

ADVERTISEMENT