نئی دہلی: ’’پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے دفاتر اور ان کے قائدین پر ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ)اور این آئی اے کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں کی گئی کاروائیاں تشویش کا باعث ہیں۔ یقیناً این آئی اے جیسی ایجنسیاں ان لوگوں کی تفتیش کرسکتی ہیں جن کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں میں شمولیت کے واضح ثبوت ہیں لیکن اس طرح کی کارروائیاں غیر جانبدار اور سیاسی محرکات سے پاک نظر آنی چاہیے؟‘‘۔ امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان کہا کہ ‘ کیا این آئی اے اور ای ڈی تفتیشی کاروائیوں کو انجام دینے میں معیاری طریقہ کار اور مطلوبہ شرائط کی پاسداری کررہے ہیں؟۔ یہ کاروائیاں ملک کی 11ریاستوں میں کی گئی ہیں۔