حیدرآباد۔/12جون، ( سیاست نیوز)پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات اروند کمار نے کہا کہ 21 جون تک پی وی نرسمہا راؤ ایکسپریس ہے کے تمام پلرس پر نمبر اندازی کردی جائے گی۔ ایک ہفتہ قبل روز نامہ ’سیاست‘ نے پلرس سے نمبرات غائب ہوجانے کے بعد پتہ معلومات کرنے کیلئے عوام کو پیش آنے والی دشواریوں پر ایک خبر شائع کی تھی جس پر اروند کمار نے کہا کہ پلرس کی صاف صفائی اور روغن کے کام کے باعث پلرس کے نمبرات غائب ہوگئے تھے تاہم اب کام مکمل ہوگئے ہیں نمبر انداز ی کردی جائے گی۔